Sunday, 22 February 2015

قطر ائیرویز نے عملے پر انوکھی پابندی لگا دی،کنواری ایئرہوسٹسز پریشان

News
 ایئرہوسٹسوں کے کام کو بہت دلچسپ اور کوشگوار اور شاندار سمجھا جاتا ہے مگر اصل میں ان دلکش خواتین کی زندگیاں عجیب و غریب پابندیوں کا شکار ہوتی ہیں اور ان میں سے سب سے عجیب پابندی قطر ایئرویز کی ایئرہوسٹسوں پر عائد ہے۔
انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کے مطابق قطر ایئرویز صرف غیر شادی شدہ ایئرہوسٹسوں کو بھرتی کرتی ہے اور انہیں پانچ سال تک غیر شادی شدہ حالت میں ہی رہنا ہوتا ہے۔ ایئرہوسٹس کیلئے ضروری ہے کہ وہ شادی سے پہلے ایئرلائن سے اجازت لے ورنہ اسے ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ اگر ایئرلائن کو معلوم ہوجائے کہ کوئی ایئرہوسٹس قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حاملہ ہوگئی ہے تو اسے بھی ملازمت سے برخاست کردیا جاتا ہے۔ قطر ایئروزی کی تقریباً 90 فیصد ایئرہوسٹسوں کا تعلق قطر کے علاوہ دیگر ممالک سے ہے اور یہ اپنی ملازمت کیلئے اس ملک میںمقیم ہیں۔ ملازمت ختم ہونے کا یہ مطلب بھی ہے کہ انہیں ملک بھی چھوڑنا پڑتا ہے۔ اگرچہ اس قسم کی پابندیاں ماضی میں دیگر ایئرلائنوں میں بھی رہی ہیں مگر اب اکثرنے ایسی پابندیاں ختم کردی ہیں

RELATED POSTS