News
غذا سے ملنے والے حرارے جب جسم میں ضرورت سے زیادہ جمع ہوجائیں تو موٹاپے کی وجہ بنتے ہیں لیکن قدرت نے کچھ ایسی غذائیں بھی پیدا کررکھی ہیں کہ جو حرارے فراہم کرنے سے زیادہ انہیں جلاتی ہیں اور یوں موٹاپے میں کمی کا باعث بنتی ہیں اور صحت کے لئے نہایت مفید ہیں۔ ان میں سے اہم ترین غذائیں درج ذیل ہیں:
٭ کھیرا
کھیرے میں پانی بکثرت پایا جاتا ہے جبکہ اس میں وٹامن سی اور ایسکوربک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے۔ یہ غذا موٹاپے میں کمی کے لئے لاجواب ہے۔
٭ گوبھی
اس سبزی میں چکنائی بالکل نہیں پائی جاتی جبکہ وٹامن سی اور پانی کی کثرت ہوتی ہے۔ اسے کچایا ابال کر کھایا جاسکتا ہے۔
٭ چکنائی کے بغیر گوشت
اگرچہ اس میں حرارے سبزیوں اور پھلوں کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں لیکن یہ میٹا بولزم کو تیز کرتا ہے جس کی وجہ سے حراروں کے جلنے کا عمل بھی تیز ہوجاتا ہے۔
٭ ٹماٹر
یہ سبزی لائیکوپین سے بھرپورہوتی ہے۔ اس میں حراروں کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ لائیکوپین کی وجہ سے اس کا رنگ چمکدار سرخ ہوتا ہے اور یہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ غذا کا کام کرتا ہے۔
٭ پپیتا
پپیتے میں بھی حرارے نہایت کم ہوتے ہیں جبکہ پانی کی کثرت ہوتی ہے۔ یہ وٹامن سی کا بھی بہترین ذریعہ ہے جبکہ اس میں فائبر وٹامن ای اور اے بھی پایا جاتا ہے۔
٭ مرچ
حراروں کو جلانے کے لئے مرچ سے بہتر غذا کوئی نہیں ہوسکتی۔ یہ جسم میں حرارے جلانے کی رفتار تیز کردیتی ہیں اور یوں فاضل چربی سے نجات دیتی ہیں۔ مرچوں میں حرارے اس قدر کم ہوتے ہیں کہ جب آپ انہیں کھانا ختم کرتے ہیں تو ان
میں موجود حراروں کی نسبت جسم میں جلنے والے حراروں کی مقدار زیادہ ہوچکی ہوتی ہے۔
٭ سیب
100 گرام سیب میں 52 حرارے ہوتے ہیں اور یہ غذائی فائبر کا بھی شاندار خزانہ ہیں۔ ماہرین غزائیات کا کہنا ہے کہ یہ خوبیاں سبز سیبوں میں پائی جاتی ہیں۔ یہ کھانے والے کی بھوک کو کم کرکے بھی وزن میں کمی کا سبب بنتے ہیں