Tuesday 7 July 2015

کیا آپ کو معلوم ہے شاہد آفریدی اور مصباح الحق سمیت مختلف پاکستانی کرکٹرز کی تنخواہیں کتنی ہیں؟ جانئے

News
    لاہور(نیوزڈیسک)کرکٹ ایک ایسی گیم ہے جسے جنوبی ایشیاء میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اورکروڑوں لوگ اسے دیکھتے ہیں ۔اسی لئے کرکٹ کے کھلاڑی لوگوں میں بہت زیادہ مقبول ہوتے ہیں،لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟ان کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی کی وجہ سے کیٹیگر ی میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس بنیاد پر انہیں سینٹرل کانٹریکٹ دیا جاتا ہے۔
    جون 2014ء میں کھلاڑیوں کے معاہدوں میں تجدید کی گئی اور انہیں اے،بی ،سی اور ڈی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔آئیے آپ کو کھلاڑیوں کی کیٹیگریاں اور تنخواہیں بتاتے ہیں۔
    کیٹیگری اے
    یہ سب سے اعلیٰ کیٹیگری ہے اور اس میں شامل کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہوتے ہیں اور ان کی تنخواہ425,000روپے ہے۔اس کیٹیگری میں مصباح الحق،محمد حفیظ،سعید اجمل،شاہد آفریدی،جنیدخان شامل ہیں۔ اس کیٹیگری میں شامل کھلاڑی اپنی ماہانہ تنخواہ کے علاوہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا چار لاکھ،ون ڈے کا330,000اور ٹی 20کا 125,000لیتے ہیں۔
    کیٹیگری بی
    اس کیٹیگری میں شامل کھلاڑی 315,562روپے تنخواہ لیتے ہیں ۔اس کیٹیگری میں یونس خان،عمر گل،عمر اکمل اور احمد شہزاد شامل ہیں۔یونس خان ٹاپ کے کھلاڑی ہیں لیکن ون ڈے اور ٹی 20نہیں کھیلتے اسلئے انہیں کیٹیگری بی میں رکھا گیا ہے جبکہ عمر گل مسلسل انجریز کا شکار رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی کیٹیگری میں تنزلی ہوئی ہے۔
    کیٹیگری سی
    اس میں شامل کھلاڑیوں کو 175,750روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔اس کیٹیگری میں اسد شفیق،اظہر علی،عدنان اکمل،خرم منظور،ناصر جمشید اور آف سپنر عبدالرحمان شامل ہیں۔
    کیٹیگری ڈی
    پاکستان کرکٹ میں حال ہی میں ایک نئی کیٹیگری شامل کی گئی ہے جس میں شامل کھلاڑیوں کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ماہوار ہے۔اس میں صہیب مقصود،سرفراز احمد،بلاول بھٹی،شرجیل خان،فواد عالم،احسان عادل،محمد عرفان،وہاب ریاض،رضا حسن،عمر امین،ذوالفقار بابر،حارث سہیل،راحت علی،شان مسعوداور محمد طلحہٰ شامل ہیں۔
    ان تنخواہوں کے علاوہ کھلاڑیوں کو دیگر انعامات بھی ملتے ہیں جن میں ون ڈے یا ٹیسٹ میں سینچری بنانے پر تین لاکھ،ڈبل سینچری پر پانچ لاکھ اور ٹیسٹ میچ میں 10وکٹیں لینے پر تین لاکھ روپے شامل ہیں۔

    RELATED POSTS