Showing posts with label cricket. Show all posts
Showing posts with label cricket. Show all posts

Thursday 18 December 2014

9th class Marks sheet Mubeen Shah

News
9th class Marks sheet of Mubeen Shah.He want to jion army to serve nation in future but cowrdly terrorist destroy their dreams. Shame on terrorist

Friday 31 October 2014

افغانستان انڈر 19 نے پاکستان کو 69 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

News

افغانستان انڈر 19 نے پاکستان کو 69 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو69 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا افغان ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے احسان اللہ 65 اور محمد سردار ناقابل شکست 56 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ دیگر بلے بازوں میں شاہد اللہ6، حضرت اللہ ذاذئی42، شوکت زمان1، سعید وحید اللہ3، راشد خان18، ضیاءالرحمان 16، محمد ظہیر4، جاوید1 اور کریم جنت کوئی رنز بنائے بغیر آﺅٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد شہابل نے 3، عامر جمال نے 2 جبکہ اویس اقبال اور سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 
    ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 41.3 اوورز میں 154 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ پاکستان کی جانب سے سجاول ریاض3، ذیشان ملک9، یوسف بابر32، سعود شکیل5، عمران رفیق20، نور ولی29، عمیر مسعود31، اویس اقبال16، عامر جمال1، محمد شہابل 2 اور مدثر ریاض کوئی رنز بنائے بغیر آﺅٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے ضیاءالرحمان نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شہید اللہ نے 3 اور محمد ظہیر، راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

    RELATED POSTS