سپریم کور ٹ نے عام انتخابات 2013ءکالعدم قرار دینے کی درخواستیں مسترد کر دیں
اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے عام انتخابات 2013ءکالعدم قرار دینے کے لیے دائر کی گئی تمام درخواستوں کو خارج کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست میں سوائے الزامات کے کچھ نہیںہے ،الزامات کو ریکارڈ نہیں سمجھ سکتے ۔انہوں نے درخواست گزاروں سے سوال کیا کہ وہ کیسے ثابت کریں گے کہ انتخابات سے پہلے کیے گئے انتظامات بدنیتی پرمبنی تھے،الزامات کو حقائق سمجھ کر تحقیقات کرانا سپریم کورٹ کا کام نہیں ہے ۔ سماعت بعد سپریم کور ٹ نے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی تینوں درخواستیں مسترد کر دیں ہیں ۔