Saturday 25 October 2014

بند ناک کھولنے کے چند آسان طریقے

بند ناک کھولنے کے چند آسان طریقے

    پیرس (نیوز ڈیسک) نزلہ و زکام کی وجہ سے ناک کا بند ہو جانا ایک عام مسئلہ ہے جس کی وجہ سے سانس لینے میں مشکل سردارد اور سخت جے چینی کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔ خوش قسمتی سے آپ چند آسان تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس تکلیف سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کی ناک بند ہو تو اسے صاف کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ دراصل اس بندش کی وجہ ناک اور اندر باریک نسوں کا پھول جانا ہے۔ جب آپ ناک صاف کرنے کیلئے زور لگاتے ہیں تو یہ نسیں اور پھول جاتی ہیں۔ ناک کو صرف اس وقت صاف کریں جب یہ بہہ رہی ہو۔ بند ناک کو کھولنے کیلئے نمکین پانی بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یا ایک چوتھائی چائے کا چمچ اور نمک لیں اور اسے ایک کپ پانی میں مکس کر لیں۔ اس پانی کو ناک کے اندر لے جائیں اور پھر مکمل طور پر باہر نکالیں۔ یہ عمل دن میں دو سے تین مرتبہ کریں گرم پانی کی بھاپ بھی بند ناک کو کھولنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، خصوصاً نیم گرم پانی یا جوشاندے کا استعمال فائدہ مند ہے۔ اسی طرح نیم گرم پانی میں کپڑے کو بھگو کر اسے وقفے وقفے سے ناک کے اوپر دبا کر رکھیں۔ سینے یا گردن پر ویبر رب کو ملا جا سکتا ہے۔ ویبر رب نہ ہونے کی صورت میں پودینے کے پانی کے ایک یا دوقطرے ناک کی نچلی طرف لگائیں۔ کوشش کریں کہ ٹیک لگا کر لیٹیں تاکہ سردھڑ کی نسبت بلند رہے۔ مصالحہ دار غذاﺅں کا استعمال کریں اور ساتھ خوب پانی پئیں آپ کی ناک خود ہی بہنا شروع ہو جائے گی۔ بچوں کی ناک بند ہونے کی صورت میں پیاز کا پانی استعمال کریں۔ اس کیلئے پیاز کے ٹکڑوں کو پانی میں ابال لیں اور اس میں زائقہ بہتر کرنے کیلئے تھوڑا سا میٹھا ڈال لیں۔ ٹھنڈا کر کے بچوں کو 3 سے 4 اونس پلائیں۔ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے ضرور رابطہ کریں

    RELATED POSTS