Saturday 25 October 2014

روز مرہ کے کاموں میں پیسے بچانے کے آسان طریق

روز مرہ کے کاموں میں پیسے بچانے کے آسان طریق

    نیویارک(نیوزڈیسک) معاشی لحاظ سے محفوظ مستقبل آج ہم میں سے ہر ایک کی خواہش ہے، جس کا بہترین رائج طریقہ پیسے جوڑنا (جمع) قرار دیا جاتا ہے، تاکہ یہ پیسہ نہ صرف بڑھاپے میں آپ کے اپنے بلکہ بچوں کے کام بھی آئے۔ اول تو مہنگائی کے اس دور میں کمانے والا ایک فرد گھریلو ضروریات ہی پوری کرتے کرتے تھک جاتا ہے اور اگر کچھ پیسے زائد ہوں، تو وہ چاہ کر بھی جوڑے نہیں جاتے، کسی نہ کسی بہانے وہ خرچ ہو جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ سیونگ یعنی پیسے جوڑنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ چیزوں کی خریداری میں رعایت لینے لگیں، بلکہ اس کا مطلب ہے کہ آپ ضرورت کے مطابق چیزوں کی خریداری کریں۔ ایسی چیزوں کی فہرست بنائیں، جو ہر ماہ ضرورت سے بڑھ جاتی ہیں یا زیادہ ہونے کے باعث انہیں زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، ایسی چیزوں کی خریداری میں کمی لائیں، جو ضرورت سے زائد ہوں۔ یہاں ہم آپ کو پیسے جوڑنے کے چند راز بتاتے ہیں۔
    ٭ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں آج ہر طرح کی معلومات بالکل مفت آن لائن موجود ہیں، لہذا ایسے میگزین جنہیں آپ ہفتے میں صرف ایک روز پڑھتے ہیں، ان پر پیسے لگانے کے بجائے اس دن اس میگزین کو انٹرنیٹ پر پڑھ لیں۔
    ٭ نئی کے بجائے ایک یا دو سال استعمال ہونے والی کار خریدیں، کیوں کہ اس سے آپ کی 40 فیصد رقم بچ سکتی ہے، ویسے بھی آپ جب بھی کوئی کار لیتے ہیں، وہ ایک سے دو سال استعمال کے بعد 25 سے 40 فیصد تک اپنی قیمت گرا دیتی ہے۔
    ٭ پھلوں کی خریداری میں احتیاط برتیں، کیوںکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ ہفتے میں ایک بار جب بڑی مارکیٹ جاتے ہیں، تو وہ ایک ہی بار ڈھیر سارے پھل خرید لاتے ہیں، جو بعض اوقات زیادہ دیر پڑے رہنے کے باعث اپنا ذائقہ اور افادیت کھو دیتے ہیں اور نتیجتاً انہیں گرانا پڑتا ہے۔ پھر گھر سے باہر کھانا کھانے کا رجحان بھی پیسے کی ضیاع ہے، بلکہ کھانا گھر پر بنا کر خاندان کے ساتھ بیٹھ کر کھائیں، اس سے نہ صرف پیسے کی بچت ہوگی بلکہ خاندان میں محبت بھی بڑھے گی۔
    ٭ مارکیٹ میں صرف کمپنی کے نام کے فرق سے بہت ساری ایسی چیزیں دستیاب ہیں، جن کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ حالاں کہ چیز ایک ہی ہوتی ہے، بس فرق صرف اتنا ہوتا ہے کہ ایک کمپنی اپنی تشہیر پر پیسہ لگا کر مشہور ہو جاتی ہے اور چیز کے بجائے جب اس کا نام بکنے لگ جائے تو اس کی چیزوں کی قیمت اصل سے کئی گنا زیادہ ہو جاتی ہے۔
    ٭ الیکٹرانکس کا سامان خریدتے ہوئے کم انرجی استعمال کرنے والی چیزوں کو ترجیح دیں، پھر گھر میں ٹیوب لائٹس، پنکھے اور کمپیوٹر وغیرہ کو چلانے اور بند کرنے کا دھیان رکھیں، جو چیز استعمال میں نہ ہو اس کی بندش کو یقینی بنایا جائے۔
    ٭ انٹرنیٹ پر مفت دستیاب پروگرامز یا فلموں کے لئے ٹی وی خریدنے، کیبل کا بل دینے اور سینما گھر کی ٹکٹ خریدنے پر پیسہ خرچ نہیں کرنا چاہیے۔
    ٭ آن لائن بینکنگ کے استعمال کو بڑھایا جائے، کیوں کہ اس کے ذریعے آپ پیسے کے خرچ اور جمع رہنے کا حساب رکھ سکتے ہیں، اور جب آپ حساب کرنے لگ جائیں گے تو پیسے خودبخود سیو ہونے لگیں گے۔ گھریلو بجٹ بنانے کی عادت اپنائیں، بغیر کسی ترتیب اور حکمت عملی کے پیسہ خرچ نہ کیا جائے

    RELATED POSTS