Thursday, 30 October 2014

سانپ کے زہر نے نوجوان لڑکی کو ٹانگ سے محروم کر دیا

News

سانپ کے زہر نے نوجوان لڑکی کو ٹانگ سے محروم کر دیا

    کراکس(نیوز ڈیسک) ایک 13سالہ نامعلوم لڑکی سانپ کاٹنے سے شدید Necrosis کا شکار ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ Necrosis کی بیماری میں خلیوں کی موت واقع ہونا شروع ہو جاتی ہے لیکن اس لڑکی کو یہ مرض ایک زہریلے سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے ہوا جس سے اس اس کی ٹانگ نہ صرف سوکھ گئی ہے بلکہ سانپ کے زہر نے اسے بالکل سیاہ کر دیا ہے اور اس کی خون کی شریانیں توڑ پھوڑ کا شکار ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے ان سے خون بہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق جب اس لڑکی کو سانپ نے کاٹا تو ایک ماہ تک اس کا علاج گھر میں ہی کیا جاتا رہا، ٹھیک نہ ہونے پر اسے ہسپتال لایا گیا۔ ایک ڈاکٹر کے بقول لڑکی کی ٹانگ کاٹنا پڑے گے لیکن اس کے بعد بھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ لڑکی خطرناک زہر سے جانبر ہو سکے گی یا نہیں، کیونکہ سانپ کا زہر انتہائی پیچیدہ قسم کا ہے اور اس کا انحصار سانپ کی نسل پر ہے جس نے لڑکی کو کاٹا ہے۔ لڑکی کی نچلی ٹانگ مکمل طور پر سیاہ ہو چکی ہے اور وہ جسم کے دیگر حصوں میں بھی پٹھوں کی کمزوری محسوس کرتی ہے اور اس کی دوسری ٹانگ بھی سوکھ رہی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لڑکی کے جسم میں نیکروسز کا عمل ابھی جاری ہے

    RELATED POSTS