Friday, 31 October 2014

اسرائیل کا حرم الشریف کو کھولنے کا وعدہ

News

اسرائیل کا حرم الشریف کو کھولنے کا وعدہ

حرم الشریف اسلام اور یہودیت کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے
اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ جمعے کے دن یروشلم کے مقدس مقام حرم الشریف کو دوبارہ کھول دے گا، جسے شہر میں کشیدگی کے بعد جمعرات کے روز بند کر دیا گیا تھا۔
ٹیمپل ماؤنٹ یا حرم الشریف اسلام اور یہودیت کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے اور یہاں دو اہم مساجد، مسجدِ اقصیٰ اور قبۃ صخرہ واقع ہیں۔
ایک مسلمان کی جانب سے مبینہ طور پر ایک یہودی کارکن کو گولی مار دینے کے واقعے کے بعد اسے جمعرات کو بند کر دیا گیا تھا۔
اسرائیل کی وزیرِ معاشیات نفتالی بینیٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ اسرائیل جمعے کو حرم الشریف تک رسائی کھول دے گا۔
انھوں نے کہا: ’جہاں تک مجھے علم ہے، اگر اگلے چند گھنٹوں میں کوئی غیرمعمولی واقعہ پیش نہ آیا تو مجھے امید ہے کہ ٹیمپل ماؤنٹ کو ہر کسی کے لیے کھول دیا جائے گا۔‘

RELATED POSTS