ے وقوف چور کا نادانستہ طور پر پولیس کو فون ملا کر اعتراف جرم
روزویل (نیوز ڈیسک) کئی مرتبہ انسان اپنی ہی غلطی کا شکار ہوکر نتیجہ بھگتا ہے۔ ایک لٹیرے اور چور نے غلطی سے 911 نیو میکسیکو ایمرجنسی پولیس کو کال کردی۔ یہ کال اس وقت ہوئی جب وہ کسی کے گھر میں نقب زنی کے لئے داخل ہوچکا تھا۔ چوری کی اس واردات کے دوران اس کے جیب میں پڑے فون پر ایمرجنسی سروس کا نمبر ڈائل ہوگیا اور ڈیوٹی پر موجود محافظ نے چوری کے دوران ہونے والی تمام گفتگو کو نہ صرف سنا بلکہ ریکارڈ بھی کرلیا۔ اس کال کا آخری جملہ یہ تھا کہ سب کچھ بہت اچھے طریقے سے ہوگیا۔ اور میں محفوظ راستے سے فرار ہوجانے میں کامیاب ہوجاﺅں گا لیکن 911 سروس چور کے بھاگنے سے قبل پولیس کو جائے واردات پر بھجواچکا تھا جنہوں نے جاکر چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا