Thursday, 30 October 2014

بلاول میری کوئی بات نہیں مانتا:آصف زردری کااعتراف

News

بلاول میری کوئی بات نہیں مانتا:آصف زردری کااعتراف

    اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اپنے صاحبزادے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سامنے بے بس ہوگئے وہ کہتے ہیں کہ بلاول میری کوئی بات نہیں مانتا۔ 
    پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو کی متنازعہ تقاریر کی وجہ سے سخت پریشان ہیں، بلاول بھٹو نے اپنی تقاریر میں بیک وقت (ن) لیگ، متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی اور متحدہ کے درمیان سندھ میں سخت کشیدگی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے کئی سینئر رہنماﺅں کے علاوہ بعض قریبی دوستوں نے اس سورتحال پر سابق صدر زرداری سے بات کی کہ وہ بلاول کو سمجھائیں، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ”نوجوان اولاد کہاں سنتی ہے“ میں نے اسے بہت سمجھایا وہ میری ایک نہیں سنتا۔

    RELATED POSTS