وزیراعظم سے ملاقات،پی ٹی آئی کے استعفی نہ منظورکیے جائیں:لیاقت بلوچ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے جماعت اسلامی کے وفد نے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے دیئے گئے استعفوں پر بات چیت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں جماعت اسلامی کے وفد نے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور دھرنوں سے متعلق صورت حال پر غور کیا گیا، ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔اس موقع پر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے استعفے نہ منظور کیے جائیں کیوں کہ استعفوں کی منظوری سے ملک میں مزید سیاسی بحران سنگین ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت اسے اختلاف رائے اور وزیراعظم کے استعفی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے 22 اگست کو استعفے جمع کروائے تھے۔