Saturday 25 October 2014

پیسنے کی بو دور بھگانے کے آسان طریقے

پیسنے کی بو دور بھگانے کے آسان طریقے

    برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی کے موسم میں پسینے اور دیگر وجوہات کی بناءپر جسم سے بو آنا سخت پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ خوش قسمتی سے اس مسئلے کے حل کیلئے آپ کچھ آسان تدابیر اختیار کر سکتے ہیں۔ سب سے پہلے تو باقاعدگی سے نہائیں اور بغلوں اور دیگر مقامات کو صابن سے صاف کریں۔ کوشش کریں کہ غصے اور جذباتی کیفیات سے بچیں کیونکہ اس صورت میں پسینہ زیادہ آتا ہے اور بو کا باعث بنتا ہے۔ پسینے والے کپڑوں کو صاف کپڑوں سے دور رکھیں۔ اپنی غذا سادہ رکھیں کیونکہ گرم اور مصالحہ دار غذائیں جسم میں گرمی بڑھاتی ہیں اور زیادہ پسینہ پیدا کرتی ہیں۔ جلد کو صاف رکھیں اور اس مقصد کیلئے جراثیم کش صابن استعمال کر سکتے ہیں۔ نہانے کے بعد جسم کو تولئے سے اچھی طرح خشک کریں کیونکہ گیلا جسم جراثیموں کا گھر بن جاتا ہے۔ جسم کے ان حصوں کا پتہ چلائیں جہاں آپ کو سب سے زیادہ پسینہ آتا ہے اور ان حصوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ پیروں کی صفائی کیلئے نمک ملے پانی میں پیروں کو کچھ دیر کیلئے ڈبو کر رکھیں اور یاد رکھیں کہ تمباکو نوشی منہ کے علاوہ جسم کو بھی بدبودار بنا دیتی ہے اس سے مکمل پرہیز کریں

    RELATED POSTS