Saturday 25 October 2014

اگر خواہش ہے تو ایک چیز پرفوراً توجہ دیں

اگر خواہش ہے تو ایک چیز پرفوراً توجہ دیں

    ہوائی( نیوز ڈیسک) وزن کا اس قدر کم ہوجانا کہ کپڑے کھلے ہو جائیں عورتوں کے حاملہ ہونے میںان کی مدد کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 11 اونس وزن کم کرنے والی عورتیں دیگر عورتوں کے مقابلے میں 15 دن پہلے حاملہ ہو جاتی ہیں تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو عورتیں حمل شروع ہوتے وقت دبلی پتلی تھیں موٹی عورتوں کی نسبت فائدے میں رہیں امریکی ہاورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ کے محققین نے انکشاف کیا ہے کہ زیادہ وزن والی عورتوںمیں عموماً ماہواری کی بے قاعدگی دیکھنے میں آتی ہے جو ان کے حاملہ ہونے میں مانع ہوتی ہے ،موٹی عورتوں کے اولاد پیدا کرنے والے بیضے غیر معیاری ہو سکتے ہیں یا ان کی بچے دانی کی اندرونی تہہ ان بیضوں کی افزائش کے لیے تیار نہیں ہوتی۔ ایک محقق کا کہنا ہے ہم پر یہ بات واضح نہیں ہے کہ عورتوں میں وزن کی کمی وضع حمل میں کیوں معاون ہوتی ہے بہرحال حمل ٹھہرتے وقت عورتوں میںوزن کی کا مطلب ہے کہ وہ عورتیں جن کے کپڑے انہیں کھلے ہو گئے تھے کو حاملہ ہونے میں صرف دو سے ڈھائی ماہ کا وقت لگا جبکہ ان کے مقابلے میں دیگربھاری بھر کم عورتوں نے تین ماہ کا عرصہ حاملہ ہونے کی کوشش میں ہی لگا دیا۔ اس سٹڈی کو ہوائی میں ہونے والی امریکن سو سائٹی فار ری پروڈ کٹو میڈیسن کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر پیش کیا گیا اور اس میں کہا گیا کہ حاملہ ہوتے وقت عورت کا وزنی ہونا نقصان دہ ہے

    RELATED POSTS