Sunday 26 October 2014

لندن: کشمیریوں کی حمایت میں ملین مارچ، بلاول بھی شامل، ’گو نواز گو گو‘ اور ’گو بلاول گو‘ کے نعرے

News

لندن: کشمیریوں کی حمایت میں ملین مارچ، بلاول بھی شامل، ’گو نواز گو گو‘ اور ’گو بلاول گو‘ کے نعرے

    لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور کشمیریوں کے لئے حق خود ارادیت کی حمایت میں ڈفلنگر سکوائر میں ملین مارچ ہوا  جس میں سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے کارکنا ن کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔ ملین مارچ انتظامیہ کے مطابق ریلی میں برطانیہ سمیت پوری دنیا سے قافلے پہنچے جن میں بڑی تعداد میں سکھ برادری بھی شامل تھی۔ مارچ کے دوران شرکاءکی جانب سے وقفے وقفے سے پاکستان میں مقبولیت پانے والا نعرہ ’گو نواز گو‘ بھی لگایا جاتا رہا  جبکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کئے جانے والے اس مارچ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے شریک ہونے پر ’گو بلاول گو‘ کے نعرے بھی لگائے جاتے رہے اور بعض شرکاءکی جانب سے سٹیج پر بوتلوں کی بارش بھی کی گئی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابوکیا اور بلاول بھٹو زرداری کو سٹیج سے اتار لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ تقریر نہیں کر سکے تھے تاہم میڈیا سے بات چیت میں آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کچھ بھارتی ایجنٹوں نےدوران تقریر  میرے بھائی پر حملہ کیا اور نعرے لگائے مگر انہوں نے اپنی تقریر مکمل کی اور وہ خیریت سے ہیں۔مارچ سے خطاب میں بیرسٹر سلطان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جلد سے کشمیریوں کو حق ارادیت دیں تاکہ کشمیری اپنی قسمت کا فیصلہ خود کر سکیں جبکہ کامیاب مارچ سے ثابت ہو گیا ہے کہ کشمیری آج بھی متحد ہیں۔لارڈ نزید کا کہنا تھا کہ کشمیر کا 

    RELATED POSTS