پنجاب کے تعلیمی اداروں میں آدھے بازووالی قمیض اور نیکر پہننے پر پابندی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہباز شریف نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے سکولو ں اور کالجوں میں آدھے بازو کی قمیض اور نیکر پہننے پر فوری پابندی عائد دی ہے۔ کیمپ آفس لاہور میں انسداد ڈینگی کمیٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 2 ستمبر کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں ”انسداد ڈینگی ڈے“ بھرپور طریقے سے منایا جائے گااور ڈینگی کو شکست دینے کے حوالے سے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے اور ادارے 2ستمبر کو انسداد ڈینگی ڈے کے سلسلے میں کھلے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران سستی یا غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ انہوں نے کہا کہ لوگ ڈینگی کا شکار ہوں اور منتخب نمائندے یا سرکاری افسر سوئے رہیں ایسا رویہ برداشت نہیںکیا جائے گا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے پرانے ٹائروں کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کیلئے مزید آرے لگانے کی بھی ہدایت جاری کی اور کہا کہ کباڑ خانوں میں صفائی کا خصوصی انتظام کیا جائے جبکہ زیر تعمیر عمارات کے ملبے کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھوایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے پرائیویٹ سکولوں اور نجی ہسپتالوں کو بھی ڈینگی سے نمٹنے کے انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سکولوں اور کالجو ں میں ڈینگی کے انتظامات مانیٹر کرنے کے لئے والدین پر مشتمل کمیٹیاں بھی بنائی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو انسداد ڈینگی کیلئے ضروری عملہ فوری بھرتی کرنے کے بھی احکامات جاری کیے ۔میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو خصوصی مانیٹر کیا جائے۔