Friday, 31 October 2014

شاہ رخ خان نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی

News

شاہ رخ خان نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی


    ممبئی (این این آئی) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ¾ ان کی فلم 'ہیپی نیو ایئرنے چار روز میں 200 سو کروڑ کا بزنس کرلیا میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکشن اور کامیڈی کا تڑکا لیے کنگ خان کے نئے شاہکار نے بولی وڈ باکس آفس پر صرف چار روزمیں200 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا۔کنگ خان کی ٹیم آتے ہی چھا گئی ہے جن کی ہیپی نیو ایئر سال سے پہلے ہی ان سب کے لیے خوشیاں لے آئی ۔فلم کی کہانی چھ ناکام لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو زندگی کی جانب سے ملنے والے ایک موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ فلم کی ہدایت کار فرح خان ہیں ¾ شاہ رخ خان نے پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دئیے ہیں دونوں اس سے قبل 'میں ہوں ناں' اور 'اوم شانتی اوم' جیسی کامیاب فلمیں بنا چکے ہیں

    RELATED POSTS