News
بلاول بھٹو زرداری کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات، نوبل انعام جیتنے پر مبارکباد دی
برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے امن کا نوبم انعام جیتنے والی پہلی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران بلاول نے ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہ پوری قوم کا فخر ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں بلاول نے کہا ہے کہ آج کی صبح ملالہ یوسفزئی اور ان کے خاندان کے ساتھ گزاری ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مختلف تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں بلاول زرداری کے ہمراہ ملالہ یوسفزئی اور ان کا خاندان بھی دیکھا جا سکتا ہے