جمائما کا دل ایک بار پھر ٹوٹ گیا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی سوشل حلقوں میں غیر معمولی شہرت اور مقبولیت رکھنے والی جمائماخان نے اپنے تازہ ترین بوائے فرینڈ رسل برینڈ سے تعلقات ختم کر لئے ہیں ۔ آن لائن اخبار ”ڈیلی میل“ کے مطابق رسل برینڈ پیشے کے اعتبار سے ایک کامیڈین ہیں جو شوبز اور سماجی حلقوں میں خاصے بدنام زمانہ کردار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ چالیس سالہ جمائما خان اور رسل برینڈ کا تعلق تقریباً ایک سال سے چل رہا تھا لیکن اکثر یہ سوال اٹھایا جارہا تھا کہ جمائما خان جیسی سمجھدار خاتون رسل برینڈ کو کیونکر پسند کرتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی شادی کی خبریں بھی گرم تھیں لیکن اب جمائما خان کی فیملی نے تصدیق کردی ہے کہ علیحدگی ہوچکی ہے اور وہ ایک بار پھر اکیلی ہوگئی ہیں۔ مبصرین کے مطابق رسل برینڈ کو بوائے فرینڈ منتخب کرنا جمائما خان کیلئے خاصا تکلیف دہ ثابت ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ محض ایک سال بعد ہی اس تعلق کو ختم کردیا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ رسل برینڈ نے حال ہی میں ایک مالشیے کے ساتھ جو حرکت کی وہ علیحدگی کی فیصلہ کن وجہ ثابت ہوئی۔ رسل کی سالگرہ کے موقع پر ان کیلئے خاص تحفے کے طور پر ایک مساج کرنے والی خاتون کو بلوایا گیا تھا لیکن صورتحال زیادہ خراب ہونے پر اس نے پولیس بلوالی، تاہم بعدازاں یہ معاملہ دبا دیا گیا۔
اس سے پہلے جمائما خان نے اداکار ہوگرانٹ سے بھی بے اطمینانی محسوس کرنے پر تعلق ختم کردیا تھا۔
اس سے پہلے جمائما خان نے اداکار ہوگرانٹ سے بھی بے اطمینانی محسوس کرنے پر تعلق ختم کردیا تھا۔