وہ اہم ترین پیشے جن میں آپ متحدہ عرب امارات میں دو نوکریاں کرسکتے ہیں
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں کل وقتی ملازمت کے ساتھ جزوقتی (پارٹ ٹائم)ملازمت کی اجازت ہے یا نہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ جی ہاں اس کی اجازت ہے تاہم اکثر یت کو یہ معلوم نہیں کہ اس کیلئے کچھ خصوصی شرائط پر پورا اترنا لازم ہے۔اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے ضروری ہے کہ آپ پارٹ ٹائم ملازمت کی کیٹیگری میں شامل ہوں۔منسٹیرل ریزولوشن 1188 آف 2010ءکے مطابق پارٹ ٹائم ملازمت کا اجازت نامہ درج ذیل کو دیا جا سکتا ہے۔
1)وہ ملازمین جو پہلے ہی وزارت لیبر کے تحت رجسٹر ہوں ۔
2)جو لوگ اپنے رشتہ داروںکے ریذیڈنٹ پرمٹ کی بنیاد پر ورک پرمٹ حاصل کرسکتے ہوں۔
3)اٹھارہ سال سے زائد عمر کے طلباء،طالبات ۔
4)سرکاری ملازمین
مندرجہ ڈیل کیٹیگری 2متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے علاوہ غیر ملکی ملازمین کے رشتہ دار بھی شامل ہیں۔مندرجہ ذیل کو پارٹ ٹائم ملازمت کی اجازت نہ ہو گی۔
1)گھر یلو ملازمین
2)فوج ،پولیس اور سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے
3)زرعی شعبے کے کچھ ملازمین
4)پینسٹھ سال سے زائد عمر کے غیر ملکیوں کو بھی پارٹ ٹائم ملازمت کے اجازت نامہ سے محروم رکھا جا سکتا ہے۔
جزوقتی ملازمت کسی دوسری کمپنی میں ہو گی اس کا دورانیہ 8گھنٹے روزانہ سے کم ہو گا اور اجازت نامے کی معیاد ایک سال ہو گی۔
درخواست دینے کی فیس 100درہم(تقریباً 2800پاکستانی روپے)
اور اس کی منظوری کی فیس 500درہم (تقریباً14000پاکستانی روپے )
جبکہ این او سی فراہم کرنا درخواست دہندہ کی ذمہ داری ہے۔