News
یونس خان آسٹریلیا کیخلاف سنچریوں کی ہیٹرک کرنے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں سنچریوں کی ہیٹ ٹرک بنانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں یونس خان نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ یونس خان پاکستان کے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے 89 سال کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچریوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کی ہے۔ اس سے قبل 1925 میں انگلینڈ کے ہربرٹ اسٹکلف نے مسلسل تین سنچریاں سکور کی تھیں۔ یونس خان نے دبئی ٹیسٹ میچ کے دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کی تھیں اور اب ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ کی پہلی اننگز میں سنچری سکور کر کے انہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا اور اس کے ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے 16 ویں عالمی کھلاڑی بھی بند گئے ہیں۔