Thursday, 13 November 2014

عرب دنیا کا وہ ملک جہاں صرف 15فیصد مقامی شہری رہتے ہیں

News

عرب دنیا کا وہ ملک جہاں صرف 15فیصد مقامی شہری رہتے ہیں

    دوحہ (نیوز ڈیسک) مشرق وسطیٰ کے بیشتر ممالک میں رہنے والے افراد کی اکثریت دوسرے ممالک کے لوگوں کی ہے لیکن ایک عرب ملک ایسا بھی ہے جہاں 85 فیصد لوگ دوسرے ممالک سے آکر رہ رہے ہیں۔ یہ ملک قطر ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد بھارتیوں کی ہے۔ 
    غیر سرکاری ذرائع کے مطابق مملکت میں تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ بھارتی، ساڑھے تین لاکھ نیپالی، تقریباً دو لاکھ فلپائنی، ڈیڑھ لاکھ بنگالی، ایک لاکھ سری لنکن، نوے ہزار پاکستانی اور 42 ہزار سوڈانی رہتے ہیں۔ کل آبادی کا صرف 278,000 قطریوں پر مشتمل ہے جو کہ کل آبادی کا 15فیصد بنتا ہے۔

    RELATED POSTS