معمولی جھگڑے کا شرمناک انجام ،سہیلی کا سہیلی سے افسوسنا ک انتقام
بیجنگ (نیوز ڈیسک) عام طور پر مرد یہ سمجھتے ہیں کہ خواتین چھوٹی چھوٹی باتوں پر بڑے بڑے جھگڑے کھڑے کردیتی ہیں، معلوم نہیں یہ بات کس حد تک درست ہے، مگر ہم اس بحث کو چھوڑ کر چین میں دو خواتین کی لڑائی کی بات کرتے ہیں۔
صوبہ چینگ ڈو کی دو سہیلیوں ژیاﺅ اور جیا میں اس بات پر کشیدگی ہوگئی کہ ژیاﺅ کی دعوت پر جیا اس کے ساتھ گھومنے کیلئے باہر نہیں گئی تھی۔ بظاہر تو یہ لڑائی معمولی سی معلوم ہوتی ہے لیکن ژیاﺅ انکار سن کر اس قدر مشتعل ہوئی کہ اپنی سہیلی کی برہنہ تصویر انٹرنیٹ پر عام کردی۔ جیا کا کہنا ہے کہ یہ تصویر اس کی رضامندی لئے بغیر اس وقت بنائی گئی تھی جب وہ غسل میں مصروف تھی۔ جب اس نے ژیاﺅ کے اس انتہائی اقدام پر احتجاج کیا اور تصویر ڈیلیٹ کرنے کا کہا تو وہ اور بگڑ گئی اور مزید دھمکیاں دے ڈالیں کہ اس کے پاس مزید برہنہ تصاویر ہیں اور وہ انہیں بھی دنیا کے سامنے لے آئے گی۔ مجبوراً جیا نے پولیس سے رابطہ کرلیا ہے جو اس کی قابل اعتراض تصاویر کو انٹرنیٹ سے غائب کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔