Thursday, 13 November 2014

وہ معمولی جھگڑے جن کا انجام طلاق ہو سکتاہے

News

وہ معمولی جھگڑے جن کا انجام طلاق ہو سکتاہے

    نیویارک (نیوز ڈیسک) ہر گھر میں معمولی نوک جھوک تو جاری رہتی ہے لیکن بعض اوقات کچھ معمولی باتیں بڑے جھگڑے میں تبدیل ہوجاتی ہیں اور نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔ اگر آپ چند معمولی باتوں پر عمل کریں تو آپ خوش و خرم زندگی گزار سکتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ طریقے کیا ہیں:
    ٭ بھروسے کی کمی
    اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے جیون ساتھی پر بھروسہ کرتے ہیں اگر دل میں ہلکا سا بھی بال آجائے تو اس کے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں۔
    ٭ خواب چکنا چور ہورہے ہیں
    اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ آپ کے وہ خواب چکنا چور ہورہے ہیں جو آپ نے ہمیشہ سے دیکھے تھے تو فوراً سے پہلے اپنے جیون ساتھی کو بتائیں تاکہ اس کا حل تلاش کیا جاسکے۔
    ٭ میرا پیسہ
    یہ مت کہیں کہ یہ میرا پیسہ ہے بلکہ اس اعتماد کے ساتھ زندگی گزاریں کہ یہ پیسہ آپ دونوں کا ہے اور آپ دونوں ہی نے زندگی کی گاڑی آگے چلانی ہے۔
    ٭ بھروسہ میں کمی
    اگر آپ کو لگے کہ آپ کا جیون ساتھی آپ کی بجائے کسی دوسرے پر بھروسہ کررہا ہے تو جان لیں کہ یہ ایک خطرناک وقت ہے، فوراً سے پہلے اسے بتائیں کہ ایسے کرنے میں دونوں کا نقصان ہے۔
    ٭ اپنی شناخت قائم رکھنا
    اگر آپ کو لگے کہ شاید کے بعد آپ کی شناخت گم ہورہی ہے تو فوراً اس کمی پر قابو پائیں۔
    ٭ بات کرنے سے اجتناب
    اگر کسی بات پر اختلاف ہوجائے تو یہ نہ کریں کہ بات کرنے سے بھی اجتناب شروع کردیں بلکہ ایسے موقع پر زیادہ بات کریں تاکہ مسئلہ کا حل تلاش کیا جاسکے۔
    ٭ ایک دوسرے سے خیالات کا تبادلہ
    ہمیشہ ایک دوسرے سے خیالات کا تبادلہ کرتے رہیں کیونکہ اس طرح آپ کے درمیان اعتمادکی فضا پیدا ہوگی اور غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی۔
    ٭ اپنائیت میں کمی
    اگر آپ کو اپنے جیون ساتھی سے اپنائیت کم ہونے لگے تو فوراً اپنی اس بات کو اس سے شیئر کریں اور اسے بتائیں کہ اس بوریت اور اپنائیت کو دور کرے۔

    RELATED POSTS