Thursday, 13 November 2014

خوشی کا راز ،سائنس نے بھی اسلامی تعلیمات مان لیں

News

خوشی کا راز ،سائنس نے بھی اسلامی تعلیمات مان لیں

    لندن ( نیوزڈیسک) برطانوی ماہرین نے خوش رہنے کا راز جان لیا۔ انسانی جذبات و احساسات پر تحقیق کرنے والے محققین کا کہنا ہے کہ اپنی توقعات یا خواہشات کو کم کریں، کیوں کہ اس کے بعد ملنے والی خوشی آپ کو حیران کر دے گی۔ دوسروں سے کم امیدیں باندھنے سے آپ بہتر طور پر کوئی بھی کام سرانجام دے سکتے ہیں۔ انسان کی ذہنی حالت ہر لمحہ بدلتی رہتی ہے، جو براہ راست ہماری توقعات یا امیدوں سے جڑی ہوتی ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کے ڈاکٹر روب ریوٹلیج کا کہنا ہے کہ ”میری ٹیم یہ معلوم ہونے پر حیران رہ گئی کہ توقعات ہماری زندگی میں کتنی اہمیت رکھتی ہیں۔ ہم یہ اکثر سنتے رہتے ہیںکہ اگر تم خوش رہنا چاہتے ہو تو خواہشات کم رکھو، تو جب ہم نے اس کا تجزیہ کیا تو ہمیں معلوم ہوا کہ حقیقتاً کم توقعات انسان کو خوش رکھتی ہیں۔ کیوں کہ جب ہم اپنی توقعات کو کم رکھتے ہیں تو برے نتائج سے زیادہ دکھ نہیں ہوتا لیکن مثبت نتائج پر خوشی بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔“ ماہرین نے 18ہزار افراد کو اس تحقیق کا حصہ بنایا، جس میں انہیں انسانی مزاج کے بارے میں بھی نہایت اہم معلومات ملیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق انسان کو اپنی خواہشات کو کم رکھنا چاہئیںاور ان لوگوں کو دیکھنا چاہئے جو ہم سے کم تر زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ اس طرح ہمیں اللہ پاک کا شکر کرنے کی توفیق ہوتی ہے اور دل پرسکون رہتا ہے۔

    RELATED POSTS