Thursday, 13 November 2014

خوشی کے آنسوؤں کا راز سائنس نے بتا دیا

News

خوشی کے آنسوؤں کا راز سائنس نے بتا دیا

    بوسٹن (نیوز ڈیسک) آپ نے اکثر لوگوں کو دیکھا ہوگا کہ وہ خوشی کے مواقع پر رونے لگتے ہیں۔ سائنس دانوں نے خوشی کے موقع پر رونے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیق کی اور انتہائی دلچسپ باتیں سامنے آئی ہیں۔ امریکہ میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ خوشی کے موقع پر رو پڑتے ہیں وہ بہت نرم دل کے ہوتے ہیں۔ مزید برآں جو لوگ آنسوﺅں سے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں وہ اپنے جذبات کو جلد نارمل سطح پر لے آتے ہیں جبکہ وہ لوگ جو خوشی کے موقع پر نہیں روتے ان کو اپنے جذبات نارمل سطح پر لاتے ہوئے وقت لگتا ہے۔ 
    تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ آنسوﺅں کے ذریعے انسان اپنے جذبات کا انتہائی اظہار بھی کرتا ہے۔ نیز جو لوگ خوشی کے موقع پر روتے ہیں اکثر ایسے لوگ بچوں کی گالوں کو دبا کر اپنے پیار کا اظہار کرتے ہیں۔ اسی طرح جب انسان کسی پریشانی سے دوچار ہوتا ہے تو وہ ہنس پڑتا ہے۔ اصل میں یہ مشکل پر قابو پانے کی ایک کوشش ہوتی ہے

    RELATED POSTS