Thursday, 13 November 2014

بیڈ توڑنے والی خاتون نے غذامیں تبدیلی کر کے 50کلو وزن کم کر لیا

News

بیڈ توڑنے والی خاتون نے غذامیں تبدیلی کر کے 50کلو وزن کم کر لیا

لندن(نیوزڈیسک)ایک 34سالہ برطانوی خاتون نے چند سالوں میں حیرت انگیز طور پر بہت زیادہ وزن کم کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سارہ بیگلے کو اس وقت شدید ہزیمت اٹھانا پڑی جب اس کے 110کلوگرام وزن سے ہسپتال کا بیڈ ہی ٹوٹ گیا۔ اس دلخراش واقعہ نے اس کے دل پر گہرا اثر چھوڑا اور اس کے بعد اس نے اپنے وزن میں کمی کا فیصلہ کیا اور حیرت انگیز طور پر اپنا وزن ورزش اور خوراک سے کم کرلیا۔ اب اس کا وزان 110کلوگرام سے کم ہو کر 60کلو گرام ہو چکا ہے اور لوگ اسے دیکھ کر پہچان نہیں پاتے۔ 
سارہ کا کہنا ہے کہ چوتھے بچے کی پیدائش کے دوران 2010ءمیں اسے ہسپتال میں رہنے کا اتفاق ہواجہاں علاج کے دوران اس کا بستر ہی ٹوٹ گیا۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے انتہائی شرمندگی ہوئی کہ اس کے وزن کی وجہ سے بیڈ ہی ٹوٹ گیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو زیادہ وزن کے باعث کہیں بھی نہیں لے کر جاتی تھی ۔ سارہ کی عادت تھی کہ وہ ہر رات بازار کا کھانا کھاتی ۔اس سلسلے میں وہ بتاتی ہے کہ وہ رات کو خوب کھاتی اور کھانے میں چکن، مچھلی، چائینز، چپس ،الغرض جو بھی مل جاتا کھا جاتی۔صبح سے شام تک وہ سوڈا، چاکلیٹ اور برگر کھایا کرتی تھی۔ ان تمام بری عادتوں کی وجہ سے اس کا وزن 110کلوگرام تک جا پہنچا۔ اب سارہ کو بہت پریشانی تھی کہ لوگ اس کا مذاق بناتے ہیں اور ہسپتال والے واقعہ نے اس کو اندر سے بہت توڑ دیا۔لہذا اس نے اپنے کھانے پینے کی عادات کو بھی تبدیل کردیا اور صرف چار سال میں 50کلوگرام وزن کم کرلیا۔ اس نے بازار کا کھانا بالکل چھوڑ دیااور تازہ سبزیاںاور گھر میں پکے کھانے پر گزارا کرنے لگی جبکہ وہ ناشتہ میں صرف کیلا اور پی نٹ بٹر پر گزارا کرتی ہے، دوپہر کے کھانے میں وہ ابلا انڈا اور چکنائی سے پاک دہی کھاتی ہے اور رات کے کھانے میں وہ آلو، پالک اور سلاد کھاتی ہے۔اس نے ناصرف کھانے میں کمی کر لی ہے بلکہ ورزش بھی باقاعدگی سے کرتی ہے۔ اس نے موٹے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ اپنا وزن کم کرنے میں سنجیدہ ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں۔

RELATED POSTS