Thursday, 13 November 2014

پولیس والے کی گن پوائنٹ پر رقاصہ کے ساتھ گری ہوئی حرکت ،انسانیت کانپ اٹھی

News

پولیس والے کی گن پوائنٹ پر رقاصہ کے ساتھ گری ہوئی حرکت ،انسانیت کانپ اٹھی

    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت آئے دن ریپ کے واقعات اور خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کے باعث تو بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہی رہتا ہے لیکن اب بھارتی پولیس بھی درندگی کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے۔
     ریاست اترپردیش کے شہر شاہ جہان پور میں پیش آنے والا تازہ واقعہ بھی دنیا بھر کے میڈیا کی تجوہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک تھیٹر میں ثقافتی پروگرام جاری تھا کہ مقامی کانسٹیبل اندر داخل ہوا اور سٹیج پر چڑھ گیا۔ اس وقت سٹیج پر ایک رقاصہ اپنے فن کا مظاہرہ کررہی تھی۔ پولیس سپاہی نے اپنا ریوالور لوڈ کرکے اس کی جانب تان لیا اور مزید رقص کا مطالبہ کیا۔ یہ سلسلہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔ درمیان میں جب بھی تھکاوٹ کے باعث رقاصہ کے قدم ڈگمگانے لگے شیلندرا شکلا نامی سپاہی اپنی بندوق سیدھی کرلیتا۔ اس دوران اس نے قریباً 30 ہزار بھارتی روپے کے نوٹ بھی رقاصہ پر برسا دئیے۔ موقع پر موجود لوگوں نے واقعہ کی ویڈیو بھی بنالی۔ میڈیا میں خبریں آنے کے بعد مقامی ایس پی نے سپاہی کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔

      RELATED POSTS