Sunday, 9 November 2014

Nikeلفظ کی دلچسپ تاریخ

News

Nikeلفظ کی دلچسپ تاریخ  NIKE

                                                                            ایتھنز (نیوز ڈیسک)کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے کسی بھی شخص کے لیے لفظ "نائیکی(Nike)"بہت ہی جانا پہچانا ہے ۔کسی مشہور کھلاڑی کی شرٹ ہو یا سٹیڈیم میں لگا کوئی بڑا سا اشتہار ، کہیں نہ کہیں یہ لفظ لکھا ضرور نظرآجائے گا۔آخر اس کا مطلب کیا ہے ،اور خصوصاً یہ کھیل کی دنیا او ر نوجوانوں میں اتنا مقبول کیوں ہے ؟
قدیم یونانی دیومالاو¿ںکے مطابق نائیکی طاقت ،رفتار اور فتح کی دیوی کا نام ہے جو دیوتا پالاس اور دیوی سٹائکس کی بیٹی تھی۔ یونانیوں کا عقیدہ تھا کہ وہ جنگ کے میدانوں اور کھیل کے اکھاڑوں کے اوپر اڑتی اور فاتحین کو کامیابی کی علامت درخت لارل کے پتوں سے نوازتی تھی اور یہی وجہ ہے کہ آج کے جدید دور میں بھی کمپنیاںاور کھلاڑی اس نام کو اپنی فتح کی علامت کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔کھیلوں کے لیے استعمال ہونے والے جوتے اور دیگر ساما ن بنانے والی کمپنی نائیکی کی وجہ تسمیہ بھی یہی ہے جبکہ امریکہ کے ایک میزائل پروگرام کا نام بھی پروجیکٹ نائیکی ہے ۔

RELATED POSTS