Saturday, 1 November 2014

لیبیا میں پھنسے مزید 180پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

News

لیبیا میں پھنسے مزید 180پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    کراچی(ویب ڈیسک) اندرونی خلفشار کا شکار افریقی ملک لیبیا میں پھنسے مزید 180پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ کے مطابق لیبیا میں شدید خانہ جنگی کے باعث پھنس جانے والے 180مزیدپاکستانی لیبیا سے خصوصی چارٹرطیارہ کے ذریعے جمعہ کو وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔اس موقع پر انصار برنی نے ان پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے تعاون کرنے پر صدر ممنون حسین، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزارت خارجہ ، لیبیا میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جاوید ضیاءکا شکریہ بھی ادا کیا ۔

    RELATED POSTS