لیبیا میں محصور 260پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے: دفتر خارج
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم خان نے کہا ہے کہ لیبیا میں پھنسے ہوئے مزید 260پاکستانی شہری واپس وطن پہنچ گئے ہیں جبکہ طرابلس میں مزید 1500پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں اور یہ آپریشن کیمپ آخری پاکستانی کی موجودگی تک جاری رہے گا۔ میڈیا کو بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ اب تک اب تک 1987پاکستانی لیبیا سے وطن واپس لائے جا چکے ہیں اور اس ضمن میں آنے والے تمام اخراجات حکومت پاکستان برداشت کر رہی ہے