Saturday, 1 November 2014

امریکہ میں خلائی جہاز حادثے کا شکار ،پائلٹ ہلاک ہوگیا

News

امریکہ میں خلائی جہاز حادثے کا شکار ،پائلٹ ہلاک ہوگیا

     نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ میں خلائی جہاز حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے ۔
    تفصیلات کے مطابق کیلی فورنیا کے” موہاوے صحرا“ میں خلائی جہاز کی تجرباتی پرواز کی جارہی تھی کہ اس دوران تکنیکی خرابی کے با عث جہاز گر کر تباہ ہوگیا ، جہاز میں دو پائلٹ سوار تھے جن میں سے ایک موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے۔” ورجن گیلکٹک“نامی کمپنی ایسے خلائی جہازوں کا تجربہ کررہی ہے جس میں وہ مسافروں کو سیاحت کی غرض سے خلا میں لے کر جائے، خلا میں مشن بھیجنے کی ناکامی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بدھ کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن رسد لے کر جانے والا راکٹ اڑان کے 6 سیکنڈز کے بعد تباہ ہوگیا تھا۔

    RELATED POSTS