ے خبرمرد کو جنسی زیادتی کا شکار بنانے والی خاتون گرفتار
نیویارک (نیوز ڈیسک) مردوں کی طرف سے خواتین پر غیر اخلاقی حملوں کے جرائم تو دنیا بھر میں ہوتے ہیں لیکن امریکہ میں خواتین کی طرف سے مردوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ریاست ٹیکساس کے دارالخلافہ آسٹن میں ایک ایسی ہی 31 سالہ خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جو جسمانی ہوس کے ہاتھوں بے قابو ہو کر اپنے شوہر کے دوست کو نشانہ بنا بیٹھی۔ پولیس کے مطابق میگن ڈیوس نامی خاتون رات کے وقت اپنے شوہر کو سوتا چھوڑ کر اس کے دوست کے گھر پہنچ گئی۔ وہ دیوار پھلانگ کر اندر گھسی اور اتفاق سے بیڈروم کا دروازہ لاک نہیں تھا جس کا فائدہ اٹھا کر وہ اندر چلی گئی جہاں اس کے شوہر کا دوست گہری نیند میں تھا۔ متاثرہ شخص نے اپنے بیان میں بتایا کہ جب اس کی آنکھ کھلی تو خاتون اس کے ساتھ شرمناک حرکات میں مصروف تھی اور اس کے منع کرنے کے باوجود رکنے پر تیار نہ تھی، بالآخر مجبور ہو کر اس نے پولیس کو فون کر دیا ۔
خاتون پولیس کی آمد تک بھی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے تھی۔ شرمناک حرکات اور کسی کے گھر میں گھسنے کے الزمات کے تحت اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ اس خاتون کی ایسی ہی حرکات کی وجہ سے ایک ماہ کے دوران تیسری گرفتاری ہے۔