News
خراب موسم میں کپڑے سکھانے کے متبادل طریقے
برمنگھم (نیوز ڈیسک) موسم گرما کے جاتے ہی برسات شروع ہوجاتی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے اور یہی مسئلہ موسم سرما میں بھی جاری رہتا ہے۔ اس موسم میں گیلے کپڑوں کو سکھانا بہت مشکل ہوجاتا ہے اور خصوصاً لباس کے نیچے پہنے جانے والا زیر جامہ اگر گیلا ہوتو اسے بروقت سکھانا ممکن نظر نہیں آتا۔اس مختصر لباس کو دھوپ کی عدم موجودگی میں سکھانے کیلئے کئی دیگر طریقے بھی رائج ہیں، ان میں سے چند ایک کی افادیت کا تجزیہ درج ذیل ہے:
-1 اگر آپ کپڑوں کے ساتھ ڈرائر میں ٹینس کیتین گیندیں بھی ڈال دیں تو کپڑے تقریباً خشک ہوجائیں گے البتہ ہلکی سی ربر کی بو آتی رہے گی۔
-2 بال سیدھا کرنے والے سٹریٹنر کو بھی زیر جامے سکھانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے، اسے مسلسل حرکت میں رکھیں تاکہ کپڑا جلے نا، یہ طریقہ بہت سست ہے۔
-3 مائیکروویو اوون میں کپڑے رکھ کر 10 سیکنڈ تک گرم کریں اور اوون بند کرکے پھر دوبارہ 10 سیکنڈ کیلئے یہی عمل کریں اور کپڑوں کے خشک ہونے تک یہی عمل دہرائیں۔
-4 کپروں کو صاف اور ملائم کرنے کیلئے ایک کپ سرکے کا استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن یہ طریقہ مہنگا ہے۔
-5 بعض لوگ اوون میں تولیہ فولڈ کرکے اس کے اوپر گیلے کپڑے رکھ کر خشک کرتے ہیں لیکن اس طرح اوون میں نمی بھر جاتی ہے اور یہ طریقہ بے فائدہ ہے۔
-6 کپڑوں کو فریز کرکے ان سے برف جھاڑنے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے لیکن یہ بھی بے فائدہ طریقہ ہے۔
-7 خشک تولیے میں گیلے زیر جامہ لپیٹ کر اسے سختی سے مڑوڑنے سے کپڑے خشک ہوجاتے ہیں البتہ تولیہ گیلا ہوجاتا ہے۔