News
دبئی میں ایک اور انوکھا ورلڈ ریکارڈ بنانے کی تیاریاں
دبئی سٹی(نیوزڈیسک)عرب دنیا کا مشہور شہر دبئی ایک نہیں بلکہ دو ’گینز بک ‘ریکارڈ بنانے کی تیاری کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق 19 نومبر سے 6 دسمبرتک دبئی موٹر فیسٹول کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شائقین اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں (ہیوی بائیکس)پر شرکت کریں گے۔ متظمین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ پانچ سو سے زائد گاڑیوں کی شرکت کو ایک ’سیلفی ‘کی صورت میں محفوظ کرکے دنیا کی سب سے لمبی ’چین سیلفی‘ کاریکارڈ بنا دیا جائے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ لاس اینجلس میں 14اکتوبر کو 283 افراد نے بنایا تھااور خیال کیا جارہا ہے کہ اس شو میں 300سے زائد لوگ باآسانی لمبی سیلفی کا ریکارڈ توڑ لیں گے۔دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ڈائریکٹر تھامس ڈی آلویرا نے بتایا کہ ہم لوگوں کی ایک ’چین‘ (لڑی) بنائیں گے اور دو افراد پہلے اپنی سیلفی بنائیں گے اور پھر ایک اور فرد شام کیا جائے گا اور ایک نکلتا جائے گا،اس طرح دنیا کی سب سے لمبی سیلفی کا ریکارڈ بنایا جائے گا۔
اسی شو میں دوسرا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی جائے گی جس میں دنیا کے سب سے زیادہ موٹر کار بنانے والے برانڈز کی شرکت ہو گی اور شو میں گاڑیوں کا ایک ’گاﺅں‘ بسایا جائے گا۔ اسی طرح سپر ٹیکسی لوگوں کو مفت میسر ہوگی۔ سپر ٹیکسی میں فراری، رولز رائز اور بینٹلے جیسی گاڑیاں شامل ہیں اور لوگ پورا ہفتہ ان میں بیٹھ کر مفت سیر کرسکتے ہیں