News
گاڑی چوری کر کے یاد آیا ڈرائیونگ نہیں آتی
جاہانسبرگ(نیوزڈیسک)جنوبی افریقہ کے تین نوجوان چوراس وقت شدید مشکل کا شکار ہوگئے جب انہوں نے نقدی، قیمتی اشیااورایک گاڑی چوری کی اور جب چلانے کی باری آئی تو ان میں سے کسی کو بھی ڈرائیونگ نہیں آتی تھی۔ان میں سے ایک نے گاڑی چلانے کی کوشش میں دیوار سے دے ماری ۔ گاڑی کے مالک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب اس کی گاڑی ہمسائیوں کی دیوار سے ٹکرا کر چکنا چور ہو چکی تھی ۔علاقے کے لوگ بھاگ کر موقع پر پہنچے اوربات کو سمجھتے ہوئے انہوں نے گاڑی میں سے انہیں باہرنکالا۔ تین میں سے دو چوران کے ہتھے چڑھے گئے جن کی ٹھڈوں اور مکوں سے خوب تواضع کی گئی ،تیسرے چور کو پولیس نے کچھ دیر بعد نزدیکی علاقے سے گرفتار کرلیا۔