وہ خاتون جس کی لمبی عمر نے وکیل کو کنگال کر کے موت کے منہ میں پہنچا دیا
پیرس ( نیوز ڈیسک ) لمبی عمر کو نعمت اور رحمت سمجھا جاتا ہے لیکن اگر عمر حد سے زیادہ لمبی ہو جائے تو انسان کی اپنی ذات کے علاوہ دوسروں کے لئے بھی زحمت بن سکتی ہے۔فرانس سے تعلق رکھنے والی خاتون جین لوئی کالمنٹ نے 122 سال کی طویل عمر پائی جو کہ ورلڈ ریکارڈ ہے۔وہ فروری 1875 میں پیدا ہوئیں اور اگست 1997 میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔جین کا خاوند 1926 مین اور اکلوتا بیٹا 1963 میں دنیا سے چلا گیا تو وہ بالکل اکیلی رہ گئی۔سال 1965میں جب اس کی عمر 90 سال تھی تو اس نے اپنا گھر ایک وکیل آندرے فرینکوئس کو اس معاہدے کے تحت فروخت کر دیا کہ وہ اس کی موت تک اسے ماہانہ 2500 فرانک ( فرانسیسی کرنسی) گزر بسر کے لیے ادا کرے گا۔
سینتالیس سالہ وکیل نے سوچا کہ بڑھیا چند دن اور جی لے گی لہذا خوشی خوشی معاہدہ کر لیا۔ قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور جین چند دن یا چند مہینے نہیں بلکہ پورے 32 سال زندہ رہی۔معاہدے کے 30 سال بعد 1995 میں وکیل کی موت ہو گئی جس کے بعد اس کی بیوہ طے شدہ رقم ادا کرتی رہی اور بالآخر جب جین کی وفات ہوئی تو اسے 180000 ڈالر (تقریباً 2 کروڑ پاکستانی روپے ) کی رقم ادا کی جا چکی تھی جو کہ اس کے گھر کی قیمت کے دو گنا سے بھی زائد تھی۔جین کہا کرتی تھیں کہ ان کی لمبی زندگی کا راز زیتون کے تیل کا استعمال اور ٹھنڈا اور نرم مزاج ہے ۔وہ اپنی جلد پر زیتون کے تیل کا مساج بھی کیا کرتی تھیں۔