جرمنی میں پالتو کتوں کے لئے ٹی وی چینل کا آغاز
برسلز (ویب ڈیسک) جرمنی میں پالتو کتوں کے لئے پہلا مخصوص ٹی وی چینل شروع کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ میں دو سال قبل ہونے والے کتوں کی تفریح کے لئے ٹی وی چینل کی کامیابی سے متاثر ہوکر جرمنی میں بھی کتوں کے لئے چینل شروع کردیا گیا جس کو ڈاگ ٹی وی کا نام دیا گیا ہے۔
اس چینل سے جرمنی کے 7 ملین کتے محفوظ ہوں گے اور مذکورہ چینل کے سائنسی تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے کتوں کے لئے پروگرام بتائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ میں ڈاگ ٹی وی کے دو سال میں استعمال کرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ ہوچکی ہے۔ مذکورہ چینل جاپان، جنوبی کوریا اور اسرائیل میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مستقبل قریب میں اس کی نشریات برطانیہ، آئر لینڈ اور فرانس میں بھی لانچ کی جائیں گی۔