فرعونی نظام تباہ ہونے والا ہے:طاہر القادری
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک منہاج کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب آج کے دور کے فرعون کا نظام تباہ ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک میں اندھیر نگری مچا رکھی ہے ،ہم اندھیرے کے راستے پر نہیں چلیں گے بلکہ انقلاب کے ذرئعیے تبدیلی لائیں گے۔ اگر تبدیلی کی راہ میں اگر انتخابات روکاﺅٹ بنا تو ہم انتخابات کو بھی راہ سے ہٹا کر اُس کا صفایا کر دیں گے اور انقلاب کے ذرئعے تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 63/62 کو ہم نے اُجاگر کیاہے۔ جو آج حکمرانی کر رہے ہیں وہ آئین کے اس آرٹیکل کے مطابق نااہل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور سیاست پر صرف دو فیصدا شرافیہ کا قبضہ ہے جنہوں نے قوم کا حال اور مستقبل برباد کر کے رکھ دیا ہے۔