Sunday, 2 November 2014

واہگہ بارڈر دھماکہ: وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب کا اظہار افسوس، رپورٹ طلب

News

واہگہ بارڈر دھماکہ: وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب کا اظہار افسوس، رپورٹ طلب

    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعظم میاں نواز شریف نے واہگہ بارڈر کے قریب ہونے والے خود کش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔  ابتدائی معلومات کے مطابق اس دھماکے میں کم از کم 37افراد جاں بحق جبکہ متعددافراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں گھرکی ٹرسٹ اور  سروسزہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے یہ دھماکہ پریڈ ختم ہونے کے فوراً بعد ہوا اور جاں بحق ہونے والوں میں عوارتیں، بچے اور  رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں

    RELATED POSTS