Thursday, 6 November 2014

دادا کی آخری تصویر میں بھوت نے بھی جگہ بنا لی

News

دادا کی آخری تصویر میں بھوت نے بھی جگہ بنا لی

لندن (نیوز ڈیسک) مغربی دنیا میں اکثر لوگ جنوں، بھوتوں اور روحوں پر یقین نہیں رکھتے لیکن بعض اوقات ایسے واقعات پیش آجاتے ہیں جو انکار کرنے والوں کو بھی سوچنے پر مجبور کردیتے ہیں۔
برطانوی شہر چیسٹر میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جس کا چرچہ سارے شہر میں پھیل گیا ہے۔ ایک بزرگ شخص مسٹر لارج خطرناک کینسر کی وجہ سے ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا تھے اور اس موقعہ پر ان کے پوتے لیڈ بیٹر نے ان کی آخری تصویر بنالی۔چند دن بعد جب رات کے وقت پوتے کو اس تصویر کا خیال آیا تو اس نے اسے نکال لیا لیکن یہ دیکھ کر اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ اس تصویر میں اس کے دادا کے ساتھ سفید لباس میں ملبوس ایک نوعمر دلہن نظر آرہی تھی۔
اگرچہ اس کی تصویر بہت واضح نہیں تھی لیکن یہ صاف دیکھا جاسکتا تھا کہ وہ لمبے بھورے بالوں والی نوجوان لڑکی تھی اور لیڈ بیٹر کو اچھی طرح یاد تھا کہ یہ تصویر بناتے وقت وہاں ایسی کسی چیز کا وجود تک نہ تھا۔ وہ اس قدر حیران اور خوفزدہ ہوا کہ سارے گھر کو جگالیا اور صبح سارے شہر میں یہ خبر پھیل گئی۔ جب اسنے ہسپتال سے رابطہ کیا تو وارڈ نمبر 44 کی خاتون منیجر نے اس کی وضاحت کے بغیر ہی بتادیا کہ تصویر میں نظر آنے والی لڑکی کس شکل و صورت کی مالک ہے اور پھر اس نے بتایا کہ ہسپتال میں پہلے بھی کئی لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔دراصل یہ ہسپتال تقریباً ایک صدی پہلے ایک پاگل خانہ تھا جسے چپشائر کاﺅنٹی نیٹک اسائلم کے نام سے قائم کیا گیا تھا اور یہاں عام مریضوں کا ہسپتال قائم ہونے کے بعد درجنوں لوگ ایک نوجوان لڑکی کو سائے کی طرح گھومتے پھرتے دیکھ چکے ہیں۔

    RELATED POSTS