Thursday, 6 November 2014

مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد

News

مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد

    برازیلیا (نیوز ڈیسک) پیٹ کے کیڑوں کے بارے میں تو آپ نے سنا ہوگا لیکن کیا کبھی یہ بھی سنا کہ کسی کے پیٹ میں مچھلی پائی گئی؟
    برازیل کے ایک 39 سالہ شخص کو ایک عرصے سے پیٹ میں شدید دور کی شکایت تھی جس کیلئے اس نے لونڈرینا شہر کے یونیورسٹی ہسپتال سے رابطہ کیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی آنتوں میں کوئی زندہ چیز موجود ہے جسے آپریشن کرکے نکالنا پڑے گا۔ جب اس شخص کا آپریشن کیا گیا تو خود ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے کہ یہ 2 فٹ سے زائد لمبائی کی ایک مچھلی تھی جو ایک عرصہ سے اس شخص کی آنتوں میں مقیم تھی۔
    یہ لمبوترے جسم والی ایل مچھلی ہے جو دیکھنے میں سانپ جیسی نظر آتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ بآسانی اس شخص کی آنتوں میں رہائش پذیر رہی۔ انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈاکٹر نے اسے کھینچ کر مریض کے پیٹ سے باہر نکالا جبکہ یہ ابھی بھی ہِل جُل رہی تھی۔
    اس موقع پر تمام نرسیں اپنے اپنے موبائل فون سے اس تاریخی واقعے کی ویڈیو بنارہی تھیں۔
    مریض کو جب علم ہوا کہ اس کے پیٹ سے مچھلی نکلنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر عام ہوچکی ہے تو اس نے ہسپتال کے خلاف متعلقہ محکمے کو شکایت کردی اور ذمہ داران کے خلا ف کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے

    RELATED POSTS