میت لے جانیوالی گاڑی میت سمیت چوری
سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک شخص نے میت لے جانے والی گاڑی میت سمیت چوری کرلی۔تفصیلات کے مطابق آنجہانی سیٹھ چرڈسن کے لواحقین نے ایک گاڑی میں چور کا تعاقب کرتے ہوئے پولیس کو مطلع کیا، انہوں نے ایک گلی میں میت لے جانے والی گاڑی روک لی، پانچ منٹ بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی چرانے والے 49 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ جس نے بتایا کہ وہ گاڑی کے ذریعہ ہسپتال جانا چاہتا ہے۔ تحقیقات پر پتہ چلا کہ مذکورہ شخص بھول جانے کے مرض کا شکار ہے جو ایک سال قبل ہسپتال سے فرر ہوکر ابھی تک لاپتہ تھا۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو اس کے ہسپتال منتقل کردیا اور بتایا کہ اس کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔