Saturday, 8 November 2014

کمرے میں داخل ہوتے ہی آپ بات کیوں بھول جاتے ہیں،دلچسپ تحقیق

News

کمرے میں داخل ہوتے ہی آپ بات کیوں بھول جاتے ہیں،دلچسپ تحقیق

    نیویارک (نیوزڈیسک)بعض اوقات یوں ہوتاہے کہ ہم کسی کام کے دوران اٹھ کر کمرے سے باہر جاتے ہیں یا ایک کمرے سے دوسرے میں جاتے ہیں اور پھر غائب دماغی کے ساتھ کھڑے یہ سوچ رہے ہوتے ہیں کہ میں یہاں کیا کرنے آیا تھا ۔ بار بار ذہن پر زور دیتے ہیں کہ کسی ضروری کام سے یہاں آیا تھا لیکن کچھ سمجھ نہیں آتی مگر پھر کچھ وقت بعد یا کسی چیزکو دیکھ کر یاد بھی آ جاتا ہے کہ اوہ ہاں میں تو فلاں چیز اٹھانے آیاتھا یا فلاں کام کرنے آیا تھا ۔یقینا آ پ کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہو گا کیونکہ کبھی نہ کبھی یہ سب کیساتھ ہوتاہے ۔امریکی سائنسدانوںنے با لآخر ایک سائنسی تحقیق کے ذریعے اس دلچسپ مسئلے کی وجہ کا سراغ لگالیاہے ۔
    یونیورسٹی آف نوٹرے ڈیم کے سائنسدانوں نے ایک تجربے میں کچھ لوگوں کو ایک ڈبے میں بند پلاسٹک کے مکعب ٹکڑے کو ایک کمرے سے اٹھا کر دوسرے کمرے میںلے جانے کو کہا جبکہ دوسرے کمرے میں پہنچ کر انہیں ایک مختلف رنگ کا مکعب ٹکڑا اٹھانا تھا ۔ایک دوسرے گروپ کے لوگوں کو یہی کام ایک بڑے کمرے کے اندر اتنا ہی فاصلہ طے کرتے ہوئے کرنا تھا۔
    تجربے کے نتائج سے معلوم ہو ا کہ جو لوگ ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں گئے انہیں اکثر مکعب ٹکڑوں کے رنگوںکو یاد رکھنے میں مشکل پیش آئی جبکہ ایک ہی کمرے میں یہ کام کرنے والوں کو کوئی مشکل پیش نہ آ ئی۔متعدد تجربات کے بعد سائنسدان اس نتیجے پرپہنچے کہ دراصل دروازے سے گزرنا ہی بھولنے کاسبب بنتا ہے۔اسے" "Doorway effect©کہتے ہیں یعنی دروازے میں سے گزرنے پر ذہن میںموجود بات بھولنے کا امکان ہوتاہے ۔ تو اب اگرآپ کسی کام کی غرض سے اٹھےں تو ےہ ضرور ےاد رکھےں کہ دروازے سے گزرتے وقت آپ کو ےہ بات بھول سکتی ہے

    RELATED POSTS