Saturday, 8 November 2014

والدین کی نافرمانی پر سعودی عرب میں اولاد کو دلچسپ سزا

News

والدین کی نافرمانی پر سعودی عرب میں اولاد کو دلچسپ سزا

    ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)انسان اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ بھی والدین کی خوشنودی اور عزت و احترام کے لئے وقف کر دے تو ان کے احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکتا لیکن اس کے باوجود ہم دیکھتے ہیں کہ کچھ ایسے بد بخت بھی ہوتے ہیں کہ جو ان عظیم ہستیوں سے بھی بد سلوکی کر بیٹھے ہیں۔اگرچے ایسے گنہگاروں کے لئے دنیا کی کوئی بھی سزا کافی نہیں لیکن سعودی عرب میں ان کے لئے جو سزا مقرر کی گئی ہے وہ بڑی حدتک مناسب نظر آتی ہے ۔
    اخبار" الوطن "کا کہناہے کہ مملکت کی سپریم جسٹس کونسل نے عدالتوں کو ایک سرکلر جاری کیاہے جس کے مطابق والدین پر تشدد یا ان کی ہتک کے مرتکب ہونے والوں کو ایک مقررہ عرصے تک قبریں کھودنے اور مردے نہلانے کی سزادی جائے گی۔
    اخبارکے مطابق اس قانون کا فیصلہ وزیرداخلہ کی ایک سفارش کے نتیجے میں کیا گیا جس میںجیل کی سزا کو کسی دیگر سز اسے بدلنے کا کہا گیا تھا۔

    RELATED POSTS