Saturday, 8 November 2014

وہ خاندان جس نے فیسبک دوستوں سے ملنے کے لئےاپنا گھربیچ ڈالا

News

وہ خاندان جس نے فیسبک دوستوں سے ملنے کے لئےاپنا گھربیچ ڈالا

    لندن (نیوز ڈیسک)فیس بک پر سینکڑوں دوست بنانے والوں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ کااگر یہ دوستی پوری طرح نباہنی پڑے تو کیا ہو سکتا ہے ۔برطانیہ کے ایک جوڑے نے یہی فیصلہ کیا کہ وہ آن لائن دوستی کو حقیقی رنگ دینے کے لئے فیسبک کے سب دوستوں سے بالمشافہ ملاقات کریں گے لیکن اس خیال کو عملی جامہ پہنانا بہت مہنگا پڑ گیا۔
    سینتا لیس سالہ ڈیوڈ ہرسٹ اور ان کی36سالہ شریک حیات ڈیبی ہرسٹ کے فیس بک پر سینکڑوں کی تعدا د میں دوست ہیں جن کیساتھ وہ ایک عرصے سے انٹرنیٹ کے ذریعے رابطے میں ہیں۔ایک دن انہوں نے سوچا کہ انسان کے لیے زندگی میں سب سے اہم چیز دوست اور عزیز ہی ہوتے ہیں لہذا ان کے ساتھ وقت گزارنے سے بڑی نعمت کیاہوسکتی ہے۔یہ سوچ کر انہوںنے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے اردگرد رہنے والے دوستوںکے علاوہ فیس بک پر بنائے گئے دوستوں سے بھی ملنے جائیں گے ۔اس فیصلے کا ایک مشکل پہلو یہ تھا کہ اس مہم کے لیے بہت بھاری رقم درکار تھی اور اس کا بندوبست صرف اس طرح ہو سکتا تھا کہ وہ اپنا 280,000برطانوی پاﺅنڈ (تقریباً 45کروڑ پاکستانی روپے)کا قیمتی گھر بیچ دیںاور پھر وہ اس ناقابل یقین فیصلے پر واقعی عمل کر گزرے ۔گھر بیچنے کے بعد وہ اپنے تین اور پانچ سالہ بیٹوں کیساتھ اپنی گاڑی میں سوار ہو کر اس مہم پر نکل کھڑے ہوئے ہیں ۔دوستوں سے ملنے کا شوقین یہ جوڑا اس سفر میں برطانیہ سے روانہ ہو کر سپین ،جرمنی ،اور فرانس سمیت کئی ممالک کا دورہ کرے گا۔

    RELATED POSTS