Saturday, 29 November 2014

وہ غذائیں جو آپ کے سر میں در د کا باعث بن سکتی ہیں

News

وہ غذائیں جو آپ کے سر میں در د کا باعث بن سکتی ہیں

    لندن(نیوزڈیسک)ہم سب کو کبھی نا کبھی سر کے درد سے دوچار ہونا پڑتا ہے جسکی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں ذہنی دباﺅ، بہت زیادہ کام اور تھکان شامل ہے لیکن آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ کچھ غذائیں بھی ایسی ہیں جن کے کھانے سے آپ سر کے درد میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
    سر درد کیوں ہوتا ہے؟وجوہات جاننے کے لئے کلک کریں
    آدھے سر کا درد جسے عرف عام میں ’میگرین‘ بھی کہا جاتا ہے کی 30فیصد وجہ آپ کی غذا ، ذہنی حالت او ر مورثی عوامل ہیں۔ ماہرین صحت کا خیال ہے کہ اگر سونے کی عادات خراب ہوجائیں تو پھر یہ مسئلہ شدت اختیار کرسکتا ہے۔اگر آپ ایک دم کھانا پینا چھوڑ دیں تو پھر سر میں درد ہو سکتی ہے۔ آئیے آپ کو کچھ ایسی غذاﺅں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے کھانے سے آپ کو سر میں درد ہو سکتا ہے۔
    ٹائیرامائن والے کھانے
    ٹائیرامائن سر میں درد کی اہم وجہ تصور کی جاتی ہے اور ایسے کھانے جن میں یہ موجود ہو کو کھانے سے سر میں درد ہو جاتا ہے۔ ٹائیرامائن عام طور پر پنیر، چاکلیٹ، الکوحل والے مشروبات اور ریڈ وائن میں پایا جاتا ہے۔
    چاکلیٹ
    اس میں ٹائیرامائن پایا جاتا ہے ۔ اگر آپ بہت زیادہ چاکلیٹ کا استعمال کرتے ہیں اور سر کے درد میں مبتلا نہیں ہوئے تو جان لیں کہ اس عادت کو ترک کردیں یا کم از کم کاچاکلیٹ کی مقدار کو کم کردیں۔
    کافی
     اگر آپ کافی پینے کے شوقین ہیں اور ایک دم کافی چھوڑ دیں تو آپ کو سر درد کی شکایت ہو سکتی ہے لہذا ضروری ہے کہ آپ ایک دم کافی مت چھوڑیں بلکہ اس کی مقدار کو کم کرتے جائیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی میں کیفین پائی جاتی ہے اور انسانی جسم اس کا عادی ہو جاتا ہے اسلئے ضروری ہے کہ آہستہ آہستہ اس سے چھٹکاراپایا جائے۔
    چینی
    قدرتی چینی انسانی جسم کے لئے انتہائی ضروری ہے جس کی وجہ جسم کی توانائی کی ضروریات ہیں جو چینی سے پوری ہوتی ہیں لیکن اگر اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جائے تو پھر کچھ لوگوں میں سر کے درد کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

    RELATED POSTS