کون سے بچے زیادہ روتے ہیں؟تحقیق نے بتا دیا
لندن (ویب ڈیسک) ایک تحقیق کے مطابق ایسی مائیں جو قبل از حمل ذہنی دباﺅ اور پریشانی کا شکار رہی ہوں ان کے بچوں میں رونے کا دورانیہ ان ماﺅں کی نسبتاً زیادہ ہوتا ہے، جودوران عمل خوشی رہی ہوں ایسی عورتیں جو دکھ درد پریشانی یا کسی خوف کا شکار تھی اور اس دوران وہ حاملہ ہوگئیں تو ان کے بچے لمبے عرصے تک روتے رہتے ہیں۔ ماں کی پریشانی کس طرح بچے کے رونے پر متہنج ہوتی ہے اس بات کا توصحیح پتا نہیں چل سکا لیکن محققین کے مطابق جو مائیں تشویش کا شکار رہی ہوں تو ان کا مسلسل پریشان رہنے کا انداز ہونے والے بچے پر اثر انداز ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ روتا رہتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ زیادہ رونا دوران حمل ماں میں سٹریس ہارمونز کی پیداوار کی وجہ سے ہوتا ہے جو پلینیٹا میں داخل ہوکر بچے کی ذہنی نشوونما پر اثر انداز ہوتے ہین۔ ماہر امراض زچہ ڈاکٹر کلیر ہیلے نے بتایا کہ مائیں دوران حمل جب مائیں ہونے والے بچے کے متعلق پریشانی ہوتی ہیں تو بچے کی پیدائش کے وقت ایسی مائیں بہت جلد منفی اور تکلیف دہ ذہنی کیفیت میں مبتلا ہوجاتی ہیں، جن سے ان کے جسم میں سٹریس ہارمونز پیدا ہوتے ہیں جو بچے کی ذہنی صھت کو متاثر کرتے ہیں۔