Saturday, 29 November 2014

چین کے ملک 'ریاض کا انتہائی' قابل تحسین اقدام

News

چین کے ملک 'ریاض کا انتہائی' قابل تحسین اقدام

    بیجنگ(نیوزڈیسک)دنیا میں بہت ہی اچھے اور نیک افراد پائے جاتے ہیں جو خلق خدا کی خدمت کرکے سکون محسوس کرتے ہیں ۔ کچھ ایسا ہی نیک کام چین کا ایک ارب پتی انسان نے کیاجس نے بغیر کسی لالچ کے اپنے آبائی علاقے میں پرانے مکانات گرا کر کروڑوں روپے کی لاگت سے مکانات تعمیر کرکے وہاں رہنے والوں میں مفت تقسیم کردئیے۔
    چین کا خفیہ جزیرہ ،امریکہ شدید پریشان، جاننے کے لئے کلک کریں
    تفصیلات کے مطابق زیوانگ شی ہیوا جنوبی چین کے علاقے زوانگ کوانگ میں پیدا ہوا اور وہاں اس نے اور اس کے خاندان نے انتہائی مفلوک الحال زندگی گزاری لیکن اس دوران اہل علاقہ نے ان کی بہت اچھی دیکھ بھال کی۔آخر کار قسمت کی دیوی اس پر مہربان ہوئی اور اس نے فولاد کی صنعت اورکنسٹرکشن سے بہت پیسہ کمایا اور پھر اس نے فیصلہ کیا کہ وہ ان لوگوں کی احسانات کا جواب دے گا۔اس نے تمام کچے گھروں کو گرا کر ان کی جگہ انتہائی شاندار اپارٹمنٹ بنانے کا فیصلہ کیا۔ پانچ سال قبل شروع ہونے والا منصوبہ اب مکمل ہو چکا ہے اور 72خاندان ان اپارٹمنٹس میں شاندار زندگی گزار رہے ہیں۔اس کے علاوہ 18خاندان ایسے بھی ہیں جو برے دنوں میں اس کے ساتھ بہت اچھا سلوک کرتے تھے لہذا انہیں ہیوا نے 40لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً6ارب روپے)کے پرتعیش ویلاز بناکر دئیے۔ اس کے علاوہ بوڑھے افراد کو تین وقت کا مفت کھانا بھی دیا جاتاہے۔54سالہ بزنس مین کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی سوچ سے بھی زیادہ پیسہ کمایا اور اب وہ ان تمام لوگوں کی خدمت کر رہا ہے جنہوں نے اس کے ساتھ برے دنوں میں بھلائی کی تھی۔یاد رہے پاکستان میں ملک ریاض بھی غرباء اور مساکین کے لئے سینکڑوں اچھے کام کئے ہیں اور انہوں نے اپنی 75فیصد دولت بھی اپنے ملک کے غریبوں کی امداد کے لئے وقف کرنے کا اعلان کرکھا ہے۔

    RELATED POSTS