گانے میں معمولی غلطی پر پھانسی
پیانگ یانگ (نیوزڈیسک)دنیا بھر میں سزائے موت بڑے بڑے جرائم کی صورت میں دی جاتی ہے لیکن دنیا کا ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں گانے میں چھوٹی سی غلطی پر سزائے موت ہی دے دی گئی۔دنیا کا یہ ملک شمالی کوریا ہے جہاں چھوٹی چھوٹی اور معمولی باتوں پر انتہائی سخت سزا دے دی جاتی ہے۔ حال ہی میں ایک سیاستدان کو سزائے موت دی گئی کیونکہ حکومت کا خیال ہے کہ اس کے خیالات سے بغاوت کی بو آتی ہے اور اسے سزا دینا ناگزیر ہے۔سیاستدان جس کا نام نہیں بتایا گیا پر الزام تھا کہ اس نے شمالی کوریا کے گانے میں بول ’ہماری پارٹی کا شکر ہے‘ کو تبدیل کرتے ہوئے’آپ کی پارٹی کا شکر ہے ‘ میں تبدیل کیا۔ اسی طرح اس نے نغمے کے بول ’اپنے دشمنوں سے نفر ت اور اپنے وطن سے پیار کرو‘ کو ’اپنی بیوی سے نفرت اور اپنی محبوبہ سے پیار کرو‘ میں بدل دیا۔ اس گستاخی کو کیم جونگ ان کی پارٹی نے ایک بھیانک غلطی قرار دیتے ہوئے اسے فائرنگ سکواڈ کے آگے ڈال دیا۔